بھٹکل:26؍جنوری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ بینگرے گونڈرکیری میں ترقیاتی کاموں کو لے کر چھوٹی آب پاشی محکمہ جات کے بل ادائیگی معاملے کی جانچ کے لئے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ماہرین کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اگر افسران خاطی پائے جاتے ہیں تو ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات اترکنڑا ضلع پنچایت کی چیف ایکزی کوٹیو آفسر ایم پریانگا نے کہی۔
کاروار سے خصوصی طور پر معاملے کی جانچ کرنے بھٹکل کا دورہ کرتےہوئے ضلع پنچایت سی ای اؤ نے متعلقہ گونڈرکیری علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے کام کامعائنہ کیا پھر بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ کام کے لئے چھوٹی آب پاشی محکمہ کی جانب سے سیلاب معاوضہ فنڈ میں سے 4.5کروڑروپئے منظورکئے گئے تھے، پتہ چلا ہے کہ متعینہ رقم میں سے 1.6کروڑر وپئے کام ہونے سےپہلے ہی ادا کئے گئے ہیں۔ بقیہ رقم کا کام ہونا باقی ہے۔ اس سلسلےمیں ماہرین پر مشتمل ٹیم جو رپورٹ دے گی اسی کے مطابق کارروائی ہوگی۔ البتہ متعلقہ کام کسی دوسری جگہ پر کئے جانےکا جو الزام لگایا گیا تھا وہ درست نہیں ہے بلکہ متعینہ جگہ پر ہی کام جاری ہے۔ انہوں نے اپنی بات دہرائی کہ معاملے میں کام سےپہلے بل کی جو ادائیگی ہونے کا معاملہ میڈیا کے ذریعے سامنے آیا ہے، اُس کے متعلق ماہرین جانچ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ سونپیں گے اور رپورٹ ملنے کے بعد اُسی حساب سے کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گونڈرکیری معاملےکو لے کر ساحل آن لائن سمیت دیگر دو تین کنڑا اخبارات میں خبر شائع ہوئی تھی جس کے بعد ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا نے کاروار میں منعقدہ اترکنڑا ضلع پنچایت کی عام میٹنگ میں اس معاملے کو اُٹھایا تھا اسی کےتحت اب جانچ کی جارہی ہے۔
اس خبر سے متعلقہ ساحل آن لائن پر پہلے شائع شدہ خبر: